ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے تین دن، پاکستان ریلوے کی آمدنی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

عید کے تین دن، پاکستان ریلوے کی آمدنی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:عید کے سیزن میں پاکستان ریلوے کے لیے آمدنی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، کیونکہ فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام لمبے سفر کے لیے ٹرین کو ترجیح دی۔

  پاکستان ریلوے کے مطابق 17 مارچ سے 23 مارچ تک ملک بھر سے ٹکٹوں کی مد میں مجموعی آمدنی 981 ملین روپے رہی، یعنی 98 کروڑ 10 لاکھ روپے۔ خاص طور پر 23 مارچ کو  20 کروڑ 28 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔

محکمہ ریلوے کے مطابق یہ آمدنی کرنٹ اور آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں حاصل ہوئی، جبکہ عید کے لیے چلائی جانے والی 4 خصوصی سپیشل ٹرینوں سے بھی مجموعی طور پر 97 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔

عید سیزن کے دوران ریلوے کی یہ کارکردگی نہ صرف مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ریلوے کی مالی بہتری اور اس کے آپریشنز کی استعداد کو بھی ظاہر کرتی ہے۔