ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن کی کٹوتی پر پابندی عائد کر دی

عدالت نے اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن کی کٹوتی پر پابندی عائد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ممتاز جمالی:سندھ ہائیکورٹ میں اساتذہ کے ٹائم اسکیل ختم کرنے اور اضافی مراعات کی واپسی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اساتذہ کو بڑا ریلیف دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں اساتذہ کے ٹائم اسکیل ختم کرنے، اضافی مراعات واپس لینے اور تنخواہوں و پنشن سے کٹوتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن سے کٹوتی روکنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے محکمہ خزانہ سمیت دیگر فریقین کو بھی مزید کارروائی سے روک دیا اور حکم امتناع جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کر دیے۔ عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ اساتذہ کو دئیےگئے ٹائم اسکیل اور مراعات قانونی طریقہ کار کے تحت دی گئی تھیں، جنہیں اچانک ختم کرنا اور وصول شدہ رقم واپس لینے کے احکامات غیر قانونی ہیں۔ اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن سے کٹوتیاں کرنے سے شدید مالی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن سے کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے اور نہ ہی اضافی مراعات کی واپسی کے لیے کوئی کارروائی کی جائے۔

کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔