ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبیا : فوجی طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کولمبیا کی فضائیہ کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

کولمبیا کے وزیر دفاع کے مطابق طیارے میں 114 فوجی اہلکار اور عملے کے 11 ارکان سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ امریکی ساختہ سی 130 ہرکیولس تھا، جسےلاک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا تھا۔ ہرکولیس سی 130 طیارے نے پورٹو لیگویزامو سے اڑان بھری تھی اور پرواز کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو  نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری فلیٹ کو جدید بنانےکے پلان میں مزید تاخیر نہیں ہونے دوں گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ جائے حادثہ سے طیارے کا ملبہ اور بلیک باکس تلاش کرنے کا عمل جاری ہے