ن لیگ نے عمران خان کے جھوٹے بیانیے کے خلاف حکمتِ عملی تیار کر لی

ن لیگ نے عمران خان کے جھوٹے بیانیے کے خلاف حکمتِ عملی تیار کر لی
کیپشن: Maryam Nawaz,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ن لیگ نے عمران خان کے جھوٹے بیانیے کے خلاف حکمتِ عملی تیار کر لی۔ 

 ذرائع کے مطابق ن لیگ  نے لگی لپٹی رکھے بغیر کردار اور حقائق عوام کے سامنے منکشف کرنے کا فیصلہ کر لیا، مریم نواز شریف تنظیمی کنونشنز اور عوامی اجتماعات کو حقائق عوام تک پہنچانے کے لئے استعمال کریں گی۔ مریم نواز شریف پیر سے عوامی سطح پر عمران خان کے مقامی اور انٹرنیشنل ہینڈلرز کو بے نقاب کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف پیر کو قصور جائیں گی اور قصور کے تنظیمی کنونشن میں قوم کے سامنے اہم حقائق کا انکشاف کریں گی۔