ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے  دوران 10 زائرین جاں بحق

عرس مبارک حضرت لعل شہباز قلندر
کیپشن: Urs Laal Shehbaz Qalandar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر 3روز کے دوران ایک خاتون سمیت 10زائرین جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سہون میں جاری مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر 3روز کے دوران ایک خاتون سمیت 10 زائرین جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایدھی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے 10 افراد کا تعلق لاہور، فیصل آباد، صادق آباد اور دیگر شہروں سے ہے، مرنے والوں کی  کی میتیں ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے آبائی شہروں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

 ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور بیماری زائرین کی موت کا سبب بنی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor