ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ  سپر اسٹار سلمان خان ہتک عزت کا کیس ہار گئے

بالی وڈ  سپر اسٹار سلمان خان ہتک عزت کا کیس ہار گئے
کیپشن: Salman Khan In Big Trouble
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ممبئی  کورٹ میں   بالی وڈ  سپر اسٹار سلمان خان ہتک عزت کا کیس ہار گئے ۔ عدالت نے پڑوسی کو سوشل میڈیا پر کوئی مواد پوسٹ کرنے  سے روکنے کی درخواست مسترد کردی ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیتن آر ککڈ کو پنویل رائے گڑھ میں اداکار کے 100 ایکڑ اراضی کے فارم ہاؤس میں قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے بارے میں کوئی بھی مواد پوسٹ کرنے یا اپ لوڈ کرنے سے روکنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر سیشن جج اے ایچ لدھاڈ نے دو ماہ  سماعت کےبعد یہ حکم جاری کیا  ہے کہ اسے روکانہیں جاسکتا۔ سلمان خان نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ عدالت امریکا ریٹرن پڑوسی کیتن آر ککڈ کو سوشل میڈیا پر کوئی بھی مواد پوسٹ کرنے سے روکا جائے۔
کیتن آر ککڈ کے وکلا  کا موقف تھا کہ ان کے موکل  کے  الزامات کہ سلمان خان نے اپنے پنویل فارم ہاؤس پر کافی تعمیرات کیں جبکہ وہ ماتھیران ایکو سینسٹو زون نوٹی فکیشن کے اندر آتا ہے۔
دونوں پڑوسیوں سلمان خان اور کیتن آر ککڈ کے درمیان سوشل میڈیا  جنگ شروع ہوگئی جس کے بعد بالی وڈ اور سیاسی حلقوں میں  بھی حامی اور مخالفین کی صف آرائی شروع ہوگئی تھی۔
سلمان خان نے کیتن آر ککڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا اور سوشل میڈیا بلاگرز کو فریقین کے طور پر شامل کیا اور مقدمہ کے نتیجے تک اپنے پڑوسی کو قابل اعتراض بیانات پوسٹ کرنے سے روکنے کے لیے ایک عدالتی حکم امتناعی کی استدعا کی تھی جو مسترد کردی گئی ہے۔