حکومت نےایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا

imran khan government new record
کیپشن: imran khan government
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:مہنگائی کیسے کم ہو? حکومتی اخراجات پورے کرنے کے لیے نوٹ چھاپنے کی رفتار تیز ہو گئی، مارچ کے پہلے دو ہفتوں میں 129 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، زیر گردش نوٹوں کی مالیت ملکی تاریخ میں پہلی بار 69 کھرب 28 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2021 کے پہلے دو ہفتوں میں حکومت کی طرف سے مجموعی طور پر 129 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، جس سے ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مجموعی مالیت 69 کھرب 28 ارب 48 کروڑ 10 لاکھ روپے کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آمدنی کے مقابلے میں اخراجات آوٹ آف کنٹرول ہونے کے باعث وفاقی حکومت قرض لے کر اور نئے نوٹ چھاپ کر اخراجات پورے کر رہی ہے، رواں مالی سال کے دوران اب تک حکومت کی طرف سے مجموعی طور پر 452 ارب 61 کروڑ 30 لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لیے کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر 1 ہزار 546ارب ارب روپے قرض بھی لیا گیا، اقتصادی ماہرین کے مطابق زیر گردش نوٹوں میں اضافہ بھی مہنگائی کی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer