کرونا سے انتقال کرنیوا لے افراد کی تدفین کیلئےخصوصی ہدایت نامہ جاری

 کرونا سے انتقال کرنیوا لے افراد کی تدفین کیلئےخصوصی ہدایت نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب حکومت نےکرونا سے انتقال کرنے والے افراد کی تدفین سے متعلق خصوصی ہدایت نامہ تیار کر لیا، تدفین کے عمل کیلئے محکمہ صحت کی چھ رکنی ٹیم تشکیل دی جائے، میت کو خصوصی باڈی بیگ میں رکھا جائے، پانی سے غسل دینے کی بجائے خشک غسل دیا جائے۔
محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے تیار کردہ ہدایت نامہ حتمی منظوری کیلئے محکمہ صحت کو بھجوا دیا گیا ہے، ہدایات کے مطابق تدفین کیلئے محکمہ صحت کی چھ رکنی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو میت کو ہسپتال سے گھر لانے اور تدفین تک کے معاملات نبھائے گی،میت کو خصوصی باڈی بیگ میں رکھا جائے گا اور پانی سے غسل دینے کی بجائے خشک غسل دیا جائے گا۔ اس دوران تمام حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں گی۔

میت کو قبر میں اتارتے وقت رسیوں کا استعمال کیا جائے گا اور کم سے کم افراد کو جنازہ میں شامل کیا جائےگا،جنازے میں شریک افراد کو ہاتھ ملانے یا گلے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی ، میت اور امام کے مابین مناسب فاصلہ رکھا جائے گا، باڈی بیگ کو کھولنے یا قریب آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، میت کے زیر استعمال کپڑے اور دیگر اشیاء تلف اور زیر استعمال کمرے کو فینائل سے اچھی طرح دھویا جائےگا،  تمام عمل میں ایک بار استعمال ہونے والی اشیاء کو جلادیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer