ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ،پاکستان ٹیم نے ایک اور شکست اپنےنام کرلی

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ،پاکستان ٹیم نے ایک اور شکست اپنےنام کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلینڈ میں کھیلے جانیوالےایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ٹیم کو لگاتار 14ویں شکست ہوئی ہے۔

 لندن میں کھیلے گئے پرو ہاکی لیگ میچ میں بھارت کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کی ٹیم کو شکست دے دی، انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 2-1 سے ہرایا ہے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا وحید اشرف نے سکور کیا۔

 پاکستان ٹیم کا اگلا میچ 26 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا، پاکستان ٹیم اب تک ایک پوائنٹ بھی حاصل نہیں کرسکی ہے۔