ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس سے متعلق اہم فیصلہ آگیا ۔ ہائیکورٹ نے کہا گھروں کے اندر مجالس کیلئے پیشگی اجازت یا لائسنس ضروری نہیں۔
فیصلے کے مطابق نجی مجالس کے منتظمین صرف سکیورٹی کیلئے انتظامیہ کو اطلاع دیں، عوامی سڑکوں پر جلوس کیلئے پولیس اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت درکار ہوگی۔جسٹس محمد امجد رفیق نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
لاہورہائیکورٹ:10 صفحات کا تفصیلی فیصلہ عدالتی نظیر قرار دیا گیا ۔
ہائیکورٹ نے کہا جلوسوں کے لائسنس جاری کرنے کا اختیار ضلعی پولیس کے پاس ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ کو جلوسوں کی اجازت کے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔یومِ عاشورہ کے پرامن انعقاد کے لیے پولیس اور ڈپٹی کمشنرز مل کر کام کریں۔محرم سے ایک ماہ قبل جلوسوں اور مجالس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے۔انتظامیہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کرے،ریاست محرم کے مذہبی اجتماعات کی سہولت کاری کو یقینی بنائے،۔لاہور ہائیکورٹ نے شہری سید واصی حیدر کی درخواست منظور کر لی