ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑنےوالے شہداکو خراج عقیدت

وفاقی وزیر داخلہ کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑنےوالے شہداکو خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  جنوبی وزیرستان کے علاقےمیں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ  کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت  پیش کیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید میجر سید معیز عباس اورلانس نائیک جبران اللہ نے قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔ شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ قوم کے ہیرو ہیں ۔قوم شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ  کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور 11 خوارجیوں  کو جہنم واصل کیا۔شہداء نے جان دے کر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔شہید میجرسید معیزعباس اور لانس نائیک جبران اللہ جیسے بہادر سپوت قوم کافخر ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کے خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔