سٹی 42:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرِ ستان میں ہندوستان کے زیر سرپرستی سرگرم، فتنہ الخوارج کے دھشتگردوں کے ٹھکانے پر کامیاب آپریشن اور 11 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسروں و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی
وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران ارض وطن کی حفاظت اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا ،وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی
وزیرِاعظم شہبا ز شریف نے کہا مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے. وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے.دھشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.