ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کا امکان، سپارکو کی پیشگوئی

محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کا امکان، سپارکو کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اقصی شیخ: محرم الحرام کا چاند 26جون بروز جمعرات نظر آنے کا امکان، مطلع صاف ہونے کے باعث نیا چاندآسانی سے دیکھا جاسکےگا،سپارکونے پیش گوئی کردی.

ترجمان سپارکو کے مطابق یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے، نئے چاند کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 بجے ہوگی جبکہ 26 جون جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے،15 منٹ ہوگی .

ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32 پر متوقع ہے, 26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت، ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔

ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی، یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔

فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر، 26 جون 2025 کی شام صاف موسم کی صورت میں محرم کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہترین ہیں، یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 کو متوقع ہے۔