ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاغان : سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق

کاغان : سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید نعمان شاہ: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام کاغان میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا 5 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے مرد کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے خضرو سے بتایا گیا ہے، دونوں میاں بیوی کی لاشیں بی ایچ یو کاغان منتقل کر دی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے، اور وہ مکمل طور پر خیریت سے ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ورثاء کے پہنچنے تک بچے کو اتھارٹی اپنی حفاظت میں رکھے گی۔