ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ 9 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کی پراسرار اموات

 کراچی؛ 9 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کی پراسرار اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کامران منہاس: کراچی میں نو گھنٹوں کے دوران 10 افراد کی پراسرار اموات  واقع ہوئی ہے۔

 ریسکیو حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر تمام افراد نشے کے عادی تھے ، لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے متعلقہ  پولیس سٹیشن اور پھر  سرد خانے منتقل کی گئی ۔

 حکام کے مطابق لیاری لاشاری محلہ کے ایم سی گراؤنڈ سے 3افراد کی لاشیں ملی،گولیمار ،جہانگیر روڈ، لانڈھی  گودام چورنگی، ڈیفنس فیز  سات، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے لاشیں ملی ،تمام لاشیں وقوعہ سے پولیس سٹیشن اور پھر ایدھی اور چھیپا سرد خانے بھیجی گئی ،لاشوں کی شناخت کا عمل کیا جا رہا ہے۔