لیبیا سے اٹلی جاتے مزید 34پاکستانی گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یونان کشتی حادثے کے بعد بھی غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کا سلسلہ جاری ہے، لیبیا سکیورٹی فورسز نے مزید 34پاکستانیوں کو کشتی میں سوار ہوتے گرفتار کر لیا۔

 ذرائع  کے مطابق گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق گجرات منڈی بہاوالدین حافظ آباد سے بتایا جاتا ہے، نوجوانوں کو ایجنٹس نے چند روز قبل وزٹ ویزا پر لیبیا بھیجوایا تھا۔

 دوسری جانب لیبین بارڈر سیکورٹی فورسز نے تمام افراد کو جیل منتقل کردیا ہے۔