ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سےمختلف اضلاع کےارکان صوبائی اسمبلی نے  ملاقات کی ہے،وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حالیہ پابندیوں پرعملدرآمد کےحوصلہ افزا نتائج سامنےآنا شروع ہو چکےہیں۔


ارکان پنجاب اسمبلی نےنئےمالی سال کے لئے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیً پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دی اوراپنے علاقوں کے مسائل سےآگاہ کیا،وزیراعلٰی پنجاب نےمسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتےہوئےکہا کہ اراکین اسمبلی کے علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پرہوں گے۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کا پھیلائو روکنےکےلیےشدید متاثرہ علاقے سیل کیےہیں،اراکین اسمبلی اپنےعلاقوں میں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں،وزیراعلیٰ سےملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء یاسر ہمایوں،میاں خالد محمود، ارکان صوبائی اسمبلی عمرآفتاب،خرم اعجاز،شیراکبرخان،محمد سبطین رضا،محمد رضا حسین بخاری، سرفراز حسین،شاہدہ احمداورسبرینہ جاوید شامل تھیں،،چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اور سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی کرنل ریٹائرڈ اعجاز حسین منہیس بھی اس موقع پرموجود تھے۔

واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ  کورونا کی وباء نے ہر طبقے کو متاثر کیاہے۔ پنجاب بجٹ میں کمزورطبقے کے تحفظ کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ جامع منصوبہ بندی کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا ہے۔56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پنجاب کی تاریخ میں پہلے کسی حکومت نے نہیں دیا۔مشکل حالات کے باوجود ٹیکس ریلیف سے صوبے میں کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا ازالہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔ غیر ضروری اخراجات کم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید رہ گیا ہے۔ اپوزیشن والے اپنے دور میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دیتے رہے۔ سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا۔ ماضی میں صوبے کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا گیا۔ عوام کھوکھلے نعرے نہیں،عملی اقدامات چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور صوبے میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے۔تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer