ورلڈ اولمپک ڈے، وزیراعلیٰ پنجاب نے شاندار اعلان کردیا

ورلڈ اولمپک ڈے، وزیراعلیٰ پنجاب نے شاندار اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج اولمپک ڈے منایا جارہا ہے،اس موقع پر آئی او سی دنیا کی سب سے بڑی آن لائن اسپورٹس ورک آؤٹ سرگرمی کرے گی، جس میں ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اولمپک ڈے پر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سکول بنانے کا اعلان کر دیا، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سپورٹس سکول بنانے کا مقصد کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے، بہترین سہولیات سے ہی کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ،ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجا ب کے زیراہتمام ورلڈ اولمپک ڈے کے موقع پر اولمپزم اور سپورٹس کی ترقی میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کردارکے عنوان سے آن لائن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سیکرٹری سپور ٹس ویوتھ افیئرز آرکیالوجی ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ اولمپک ڈے کے موقع پر آن لائن تقریب کا مقصد سپورٹس کی ترقی ہے ایسوسی ایشنز کا تعاون نہایت ضروری ہے۔

صدر پنجاب اولمپک ایسوی ایشن عامر جان نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا سپورٹس کی ترقی میں نہایت اہم کردار ہے پنجاب میں سکیموں کا جال بچھایا جا رہا ہے شیخوپورہ، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں آسڑوٹرف بچھا ئے ہیں۔

پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے کہا کہ سیکرٹری سپور ٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ان کی ٹیم نے بہت اچھا کام کیا ہے سپورٹس کی ترقی کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ساؤتھ ایشین گیمز2022 کا انعقاد لاہور میں ہو گا۔

Sughra Afzal

Content Writer