سٹی 42: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی
جمعہ (رات) موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر بالا ئی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم سندھ ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران زیریں سندھ ، شمال مشر قی بلوچستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق سندھ، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ، زیریں خیبرپختونخوا ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران سندھ اور جنو بی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پر بارش کی توقع۔ Prob:45% ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم کرک، کوہاٹ ،لکی مروت، بنوں ، وزیرستان ، ہنگو، کرم اورکزئی ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شام/رات میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ،صوابی اور پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کی توقع ہے ۔
پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ ، پاکپتن ،قصور ، سیالکوٹ، نارووال، بہاولنگر، بہاولپور،ساہیوال، راجن پور، ملتان ، خانیوال ، وہاڑی ، ڈیرہ غازی خان ، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو ،رحیم یار خان اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ جبکہ شام/رات میں مری، گلیات ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، فیصل آباد، خوشاب، نورپور تھل، بھکر، میانوالی اور سرگودھا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے اضلاع تھرپارکر،عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہٰ یار، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، دادو ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ تاہم کر اچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔
بلوچستان کے ژوب،موسی ٰ خیل، شیرانی، لورالائی، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی ، قلعہ سیف اللہ، پشین، قلات، خضدار، پنجگور ، آواران،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
انتباہ
آج(رات) سے اتوار کے دوران ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ ، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ ، گجرات ساہیوال،خانیوال اور ملتان میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔ موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران: زیریں سندھ ،خیبر پختونخوا ،پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش : سندھ: تھرپارکر (نگرپارکر 80، کالوئی، ڈھلی 10، چھاچھرو 02)، مٹھی 10،خیبر پختونخوا: پٹن 40، ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ 31، مالم جبہ، باچا خان ایئرپورٹ 18، پشاور سٹی 15، سیدو شریف 13، دیر (بالا 14، زیریں 02)، کالام، پاراچنار 06، کاکول 01، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 34، ایئرپورٹ 24)، گوجرانوالہ 16، بہاولنگر 11، نارووال 08، منگلا 04، لاہور سٹی 02، اوکاڑہ، بھکر 01، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 08، سٹی 05)، گڑھی دوپٹہ 04، گلگت بلتستان: گوپس، گلگت، بونجی 03، استور 02، بابوسر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 44، شہید بینظیر آباد 42، تربت اور پنجگور میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: اسلام آباد 23/ 33،لاہور 24/ 34،کراچی 29/ 35،پشاور 23/ 35،کوئٹہ 22/ 37،گلگت 17/ 28،مظفر آباد 21/ 33،اسکردو 16/ 26،مری 14/ 23،فیصل آباد 27/ 34
ملتان 29/ 37،سری نگر 18/ 25،جموں 23/ 32،لہہ 09/ 20،پلوامہ 18/ 25،اننت ناگ 17/ 24،شوپیاں 18/ 25،بارہ مولہ 17/ 24 رہا