ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسٹ سریز ٹرفی کی رونمائی ہو گئی،قومی ٹیم کی ممکنہ پلئینگ الیون سامنے آگئی

ٹیسٹ سریز ٹرفی کی رونمائی ہو گئی،قومی ٹیم کی ممکنہ پلئینگ الیون سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد حماد: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے ممکنہ پلیئنگ الیون پر ابتدائی مشاورت شروع کر دی ہے اور سات اسپیشلسٹ بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترنے کی حکمت عملی زیر غور ہے۔

 متوقع ٹیم میں اذان اویس، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال اور محمد عباس شامل ہو سکتے ہیں، جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان کے ٹیسٹ ڈیبیو کا بھی قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم شہزاد اور محمد علی میں سے ایک فاسٹ بولر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے، جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔