سٹی 42 : پی ڈی ایم اے نے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارش میں مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث نقصانات رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 1 مرد اور 1 بچہ شامل ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث 8 مخدوش و کچے مکانات متاثر ہوئے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ کی جانب سے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کردی گئیں ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، جاں بحق افراد کے لواحقین کی حکومتی پالیسی کے تحت امداد یقینی بنائی جائے گی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔