حسن علی:مویشیوں سے آمدنی پر ٹیکس ختم کرنے کا معاملہ،پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ریونیو نے متفقہ طور پر بل منظور کیا۔پنجاب زرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی میں بروز جمعہ پیش ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین محمد عون جہانگیر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترمیمی بل کے تحت ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 1997 میں ترامیم کے جائیں گی۔
ایکٹ میں سیکشن 2 کے سب سیکشن 1 کی شق ڈی ،ای کو مکمل ختم کرنے کی تجویز منظور کی گئی۔
کمیٹی رپورٹ کے بعد بل کو ایوان سے بذریعہ رائے شماری منظور کروایا جائے گا۔پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس میں ترامیم کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔