ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشیا کے صوبہ گورونتالو میں 6.3 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے صوبہ گورونتالو میں 6.3 شدت کا زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے صوبہ گورونتالو میں جمعرات کی صبح 6.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 انڈونیشین محکمہ موسمیات موسمیاتی تبدیلی اور زلزلہ پیما ادارے (BMKG) کے مطابق زلزلہ صبح 3 بج کر 50 منٹ پر آیا، جس کا مرکز پوہواتو ریجنسی سے 8 کلومیٹر جنوب مشرق میں، 132 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے قریبی علاقوں شمالی سولاویسی، وسطی سولاویسی اور مشرقی کلمنتان میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

گورونتالو شہر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے سیکرٹری ہینری ٹیکوالو کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، کیونکہ زلزلے کی نوعیت ایسی نہیں تھی کہ وہ بلند سمندری لہریں پیدا کرے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا "Ring of Fire" یعنی آتش فشاں زون میں واقع ہے جہاں زلزلوں اور آتش فشاں سرگرمیوں کا خطرہ مسلسل موجود رہتا ہے۔ اس سے قبل بھی انڈونیشیا کئی شدید نوعیت کے زلزلوں کا سامنا کر چکا ہے، جن میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔