جنید ریاض:صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے رزلٹ آن لائن کردیا، صوبائی وزیر تعلیم نے کہا امتحانی نظام میں ٹرانسپرینسی لائے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرینسی سے اب میرٹ پر بچے پوزیشن حاصل کررہے ہیں، اس بار 90فیصد نتائج میں شفافیت لائے۔
اگلے سال 100فیصد نتائج میں شفافیت لائیں گے،سبزی فروش ،کسان کے بچے پوزیشن لے رہے ہیں،خود میٹرک کے امتحانی سنٹرز کی مانیٹرنگ کی۔
چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ نقل کی روک تھام کیلئے کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی، گیارہ ہزار سٹاف نے میٹرک امتحانی مراکز میں ڈیوٹیاں دیں۔
والدین کو پوزیشن ہولڈرز بچوں پر فخر ہے،پوزیشن ہولڈرز بچےہمارے ملک کا مستقبل ہیں،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے رزلٹ آن لائن کردیا۔