ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے 2 بوائز ہاسٹلز گرلز ہاسٹلز میں تبدیل

پنجاب یونیورسٹی کے 2 بوائز ہاسٹلز گرلز ہاسٹلز میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:پنجاب یونیورسٹی میں طالبات کی تعداد کے پیش نظر 2 بوائز ہاسٹلز گرلز ہاسٹلز میں تبدیل، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر بوائز اور گرلز ہاسٹلز کی تعداد برابر ہو گئی۔

پنجاب یونیورسٹی میں 56 فیصد طالبات اور 46 فیصد طلبا زیر تعلیم ہیں، 56فیصد طالبات کیلئے 12 اور 44 فیصد طلباء کیلئے 16 ہاسٹلز مختص تھے۔

طالبات کی تعداد بڑھنے پرگرلز ہاسٹلز میں طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا تھا، طالبات کو مساوی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کیلئے 2 ہاسٹلز کا اضافہ کیا گیا۔

بوائز ہاسٹل نمبر 17 کو حضرت بی بی آسیہ (ر) کے نام سے منسوب کر دیا گیا، خالد بن ولید ہال کو حضرت بی بی صفیہ (ر) کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

تبدیل کئے گئے بوائز ہاسٹلز کے طلباء کو دیگر ہاسٹلز میں رہائشی سہولیات دی جائیں گی، حالیہ ہاسٹل کلین اپ آپریشن کے باعث بوائز ہاسٹلز میں گنجائش پیدا ہوئی تھی۔