ویب ڈیسک: لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کل کر نے کے بعد آج نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
میٹرک کے آن لائن نتائج معلوم کرنے کے لیے طلبا کو لاہور بورڈ کی ویب سائٹ https://www.biselahore.com/ پر جانا ہوگا۔
جہاں ویب سائٹ کھلتے ہی صفحہ اول پر میٹرک رزلٹ 2025 کا آپشن دیا گیا ہے، جس کو کلک کرنے سے رول نمبر باکس اوپن ہو جائے گا۔
اس رولنمبر باکس میں طلبا کو اپنا رول نمبر درج کر کے اینٹر کرنا ہوگا جس کے بعد ان کا مطلوبہ نتیجہ سکرین پر آ جائے گا۔