ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اٹلی:  چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک,2 زخمی

 اٹلی:  چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک,2 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اٹلی میں ایک  چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے 2 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی اٹلی کے صوبے بریشیا میں ایک چھوٹا طیارہ ایک ہائی وے پر گرنے کے بعد دو افراد ہلاک ہو گئے، جس کے نتیجے میں ایک زبردست دھماکہ ہوا۔اٹلی کے قومی نشریاتی ادارے RAI کے مطابق یہ واقعہ منگل کو پیش آیا اور اس کے نتیجے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

اس حادثے میں دو موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوئے جو دھماکے کے وقت علاقے سے گزر رہے تھے۔ حکام نے تصدیق کی کہ دونوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر آگ لگ گئی جس سے ہائی وے پر دونوں سمتوں کی ٹریفک کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جس نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا اور علاقے کو محفوظ بنایا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔