ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ایک مرتبہ پھر موسلادھار بارش، اہم پیشگوئی کردی گئی

لاہور میں ایک مرتبہ پھر موسلادھار بارش، اہم پیشگوئی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ لاہور اور ملحقہ علاقوں میں بادل برس پڑے ہیں۔ 

پنجاب میں مون سون کا چوتھا تگڑااسپیل، لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا، سمن آباد، اچھرہ ، قرطبہ چوک ،مزنگ و اطراف میں بارش ہورہی ہے جبکہ پنڈی سٹاپ، فیروزپور روڈ، فیصل ٹاؤن، کلمہ چوک، شوق چوک میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور، گوجرانوالہ،گجرات،چکوال اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی،راولپنڈی اوراسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسے،بارش کاسلسلہ مزید دو روزجاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے 25 جولائی تک ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ظاہرکیا ہے، جس سے پہاڑوں پر لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے،گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور شگر میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔