ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجا ب کا سیکریٹری پنجاب بار کونسل کے قتل کا نوٹس

hamza shehbaz
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بادامی باغ میں پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری اشرف راہی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

حمزہ شہباز نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، مقتول کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

حمزہ شہباز شریف نے مقتول اشرف راہی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا۔واضح رہے کہ لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف راہی بادامی باغ میں گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔