پائلٹس کے لائسنس منسوخی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

پائلٹس کے لائسنس منسوخی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) پائلٹس کےلائسنس معطلی کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تاحکم ثانی حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا، وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا۔

ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے پائلٹ محمد بلال چغتائی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عبداللہ ہارون اور عبید اللہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وفاقی حکومت، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ تعلیمی اسناد جعلی ہونے کو جواز بناکر پائلٹس کےلائسنس معطل کیےگئے۔

ڈی جی سول ایویشن اتھارٹی نے پائلٹس کے لائسنس معطل کیے اور انہیں کو اپیل سننے کا اختیار دے دیا گیا۔ قانون کے مطابق محکمانہ سزا دینے والا افسر اپیل سننے کا اختیار نہیں رکھتا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس کا پائلٹ لائسنس معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔