کرکٹ آرگنائزرزاور کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

 کرکٹ آرگنائزرزاور کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہور ریجن سے ملحقہ زونز سے تعلق رکھنے والے کرکٹ آرگنائزرز اور کرکٹرز نے آئندہ سیزن میں سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں کہ خراب موسم کے سبب ان کو پرفارم کرنے کے مناسب مواقع نہیں ملتے۔

سٹی42 کے مطابق پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کے مُون سُون سیزن میں انعقاد پر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے کرکٹ آرگنائزرزاور کھلاڑیوں نے پی سی بی سے ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پی ایس ایل کی وجہ سےملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے:صادق محمد 

 آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ پی سی بی شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ کے تمام عہدیداران سابق کرکٹرز ہیں اور ان کو علم ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں کے لئے کتنی اہمیت کی حامل ہے۔ان کو اس ٹورنامنٹ کاشیڈول تبدیل کرنا چاہئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ہاکی کھلاڑیوں کی تربیتی کیمپ کا بائیکاٹ کرنیکی دھمکی کام کر گئی 

 نوجوان کرکٹرز کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ سے ان کا مستقبل وابستہ ہے اور اگر ان کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا مناسب موقع نہیں ملے گا تو آگے ان کی سلیکشن کیسے ہوگی۔ پی سی بی شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ کی ناقص حکمت عملی کے نتیجے میں بارشوں کے باعث اب تک حالیہ سینئر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کےنو میں سے صرف دومیچوں کا فیصلہ ہوسکا ہے۔