چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او کی ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او سکاٹ وئینک کی ملاقات ہوئی ۔ 
ملاقات میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اور اگلے برس نیوزی لینڈ میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔

چئیرمین پی سی بی نے پاکستان آمد پر سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیویز کھلاڑیوں کی سکیورٹی بے حد عزیز ہے، کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ، کیویز کھلاڑی ہمارے مہمان ہیں،ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، ذاتی طور پر تمام انتظامات اور سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او نے پاکستان میں شاندار انتظامات کو سراہا۔ سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ، راولپنڈی اور لاہور میں بہترین انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کھیلنے چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان آئے گی۔