پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچوں کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،سی سی پی او لاہور

پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچوں کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،سی سی پی او لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد :  لاہور پولیس کی جانب سے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

صوبائی دارالحکومت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 2 ٹی ٹونٹی میچز 25اور27اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں۔ قدافی اسٹیڈیم میں 14ایس پیز،37ایس ڈی پی اوز، 71ایس ایچ اوز اور448اپر سبارڈنیٹس سمیت ساڑھے 05ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ لاہورپولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے۔  لاہور پولیس ملکی و غیرملکی کرکٹرزاور شائقین کوفول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ پرامن اور محفوظ ماحول میں میچوں کا انعقادیقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ 

سی سی پی او  نے متعلقہ افسران کو پاکستان سپورٹس بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کردی، کہنا ہے کہ  کرکٹ سٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش اور روٹس کے سکیورٹی پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ سٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی اور خواتین شرکاء کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز پولیس عمل میں لائی جائے گی۔ 

بلال صدیق کمیانہ نے میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کردی۔ 

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ لاء اینڈآرڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز کے ذریعے موثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔  میچز کے دوران ڈولفن فورس، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں گی۔

ی سی پی او  نے ہدایت کی کہ سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور حالات پرکڑی نظر رکھیں۔  شہری سکیورٹی پلان پر عملددرآمد کیلئے پولیس سے تعاون کریں۔