پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت نے (ن )لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت نے (ن )لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا
کیپشن: City42 - PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لاہور کے حلقہ این اے 129 سے متحدہ مجلس عمل کا پی پی 157 کا امیدوار میاں عامر خلیل پی ٹی آئی کیساتھ مل گیا جبکہ متحدہ مجلس عمل نے( ن) لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔عام انتخابات میں دھاندلی کا بڑا منصوبہ ناکام، شناختی کارڈز سے بھری بوری برآمد

تفصیلات کے مطابق ضرار شہید روڈ پر این 129 اور متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی, متحدہ مجلس عمل نے مسلم لیگ (ن) کے این اے 129 کے امیدوار سردار ایاز صادق اور پی پی 157 کے امیدوار خواجہ سلمان رفیق کی حمایت کا اعلان کردیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔خواجہ سعد رفیق کیلئے سپریم کورٹ سے بری خبر آگئی

سردار ایاز صادق نے سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایم ایم اے کی حمایت خوش آئند ہے۔جیت کی صورت میں بلا تفریق این اے 129 کے مکینوں کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔الیکشن ڈے پر لاہور کی کونسی سڑکیں بند اور کونسی کھلی ہوںگی؟

انہوں نےمزید  کہا کہ  25 جولائی گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کرنے کا دن ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer