الیکشن ڈے پر آج لاہور کی کونسی سڑکیں بند اور کونسی کھلی ہیں؟

الیکشن ڈے پر آج لاہور کی کونسی سڑکیں بند اور کونسی کھلی ہیں؟
کیپشن: City42 - Lahore Traffic Plan, Election
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) سٹی ٹریفک پولیس نے الیکشن کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آج 25 جولائی کو متعدد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

خبر پڑھیں۔۔۔انتخابی نتائج جلد عوام تک پہنچانے کیلئے الیکشن کمیشن کا شاندار اقدام

ٹریفک پلان کے مطابق ضلع کچہری تا چوبرجی، سول سیکرٹریٹ چوک تک آج ٹریفک بند رہے گی۔ چرچ چوک تا سول سیکرٹریٹ  ، استنبول چوک تا پی ایم جی چوک روڈ بھی بلاک کی جائے گی۔ ٹی کراسنگ لاج روڈ تا سول ڈیفنس چوک کو بھی بند رکھا جائے گا، جین مندر تا ایم اے او کالج چوک تک ٹریفک بند رہےگی، حق آرتھوپیڈک تا ساندہ روڈ، سیشن کورٹ تک ٹریفک کی روانی معطل رہے گی۔ نیلی بار چوک تا سول سیکرٹریٹ چوک بھی بند رکھا جائے گا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔کونسا ووٹ گنتی میں شامل، کونسا خارج ہوگا؟

سٹی ٹریفک پولیس سگیاں سے ضلع کچہری تک ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلا ئے گی۔ فیروز پور روڈ، لٹن روڈ سے آنیوالی ٹریفک کو براستہ پرانی انارکلی بھیجا جائے گا۔ ملتان روڈ سے آنیوالی ٹریفک کو چوبرجی سے لیک روڈ، جین مندر بھیجا جائیگا۔ آزادی چوک سے براستہ بھاٹی چوک، کچہری، استنبول چوک ٹریفک رواں رکھی جائے گی۔ بند روڈ کی ٹریفک کو بذریعہ ڈبل سڑکیں گلشن راوی، سمن آباد، اچھرہ بھیجا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer