عام انتخابات میں دھاندلی کا بڑا منصوبہ ناکام، شناختی کارڈز سے بھری بوری برآمد

عام انتخابات میں دھاندلی کا بڑا منصوبہ ناکام، شناختی کارڈز سے بھری بوری برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) تھانہ شفیق آباد کے علاقے میں الیکشن سے ایک روز قبل شناختی کارڈز کی بڑی کھیپ نالے سے برآمد، پی ٹی آئی امیدوارڈاکٹریاسمین راشدنےتحقیقات کامطالبہ کردیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔خواجہ سعد رفیق کیلئے سپریم کورٹ سے بری خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق الیکشن سے ایک روز قبل شناختی کارڈ سے بھری بوری شفیق آباد نالے سے برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس نے قبضہ میں لےلیا۔ شناختی کارڈ اصلی ہیں یا نقلی تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا۔پولیس کا کہنا ہےکہ تفتیش کررہے ہیں کہ اتنے سارے کارڈ زآخر  کہاں سے آئے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت نے (ن )لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ الیکشن سے ایک روز قبل شناختی کارڈز برآمد ہونا انتہائی تشویشناک ہے، ماضی کی طرح اب بھی کوئی دھاندلی کا منصوبہ لگتا ہے۔پولیس اس معاملے کی تحقیقات کرے۔

Sughra Afzal

Content Writer