ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، لاہور اور کراچی کے ائیرپورٹس پرائیویٹائزیشن پروگرام میں شامل

اسلام آباد ، لاہور اور کراچی کے ائیرپورٹس پرائیویٹائزیشن پروگرام میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائیویٹائزیشن پروگرام میں  شامل ہوگیا ۔ 

طویل مدتی رعایتی موڈ کے تحت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائیویٹائزیشن پروگرام میں شامل کیا گیا ۔ نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت  اسلام آباد  کراچی اور لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بہت سے ممکنہ طریق کار پر غور کر رہی ہے،  جس میں انتظامی معاہدے اور طویل مدتی تجارتی مراعات بھی شامل ہیں۔اس میں حکومت کے بنیادی مقاصد کارکردگی کو بڑھانا، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا، زیادہ سے زیادہ آمدنی پیدا کرنا، انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہے ۔

 اس میں ملکی اور بین الاقوامی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔  اس میں متحدہ عرب امارات، ترکی، سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز سمیت قابل قدر شراکت دار ممالک کے اداروں کے ساتھ تعمیری بات چیت شامل ہے۔نجکاری کمیشن نے کچھ گمراہ کن رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے کسی مجوزہ معاہدے کو منسوخ کرنے' کی خبر کو تردید کرتا ہے۔متحدہ عرب امارات کے ساتھ لیز کا کوئی معاہدہ منسوخ کرنے کی خبریں حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے ۔ 

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کسی بھی ہوائی اڈے کے لیے ایسا کوئی معاہدہ یا لیز پر دستخط نہیں کیے گئے۔حکومت نے تینوں ہوائی اڈوں کے لیے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ موڈ سے اوپن بِڈنگ موڈ پر جانے کا فیصلہ کیا۔ اس مسابقتی عمل میں، تمام ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس بولی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے ایک برابر کا میدان ہوگا۔اس فیصلے کا کوئی سیاسی یا سفارتی پس منظر نہیں ہے ۔ہوائی اڈے کی آؤٹ سورسنگ کے لیے متعین کردہ مسابقتی عمل شمولیت کو ترجیح دے گا ۔قابل قدر شراکت دار ممالک اور اس سے باہر  مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کرے گا۔