ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں پروونشل مینجمنٹ سروس کےتحریری امتحان کے نتائج کا اعلان

سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں پروونشل مینجمنٹ سروس کےتحریری امتحان کے نتائج کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں پروونشل مینجمنٹ سروس کےتحریری امتحان کے نتائج کا اعلان,فیز اوّل میں 5 ہزار 772 اُمیدوار کامیاب, فیز دوم میں 106 اُمیدوار تحریری امتحان میں پاس, پی پی ایس سی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کے مطابق سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں پروونشل مینجمنٹ سروس( منسٹریل کوٹہ) کی 21 آسامیوں کے لیے15 ہزار سے زائد اُمیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ فیز اوّل میں 5ہزار772 اُمیدوار کامیاب ہوئے ۔ فیز دوم میں 106 اُمیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ٹھہرائے گئے۔ کامیاب اُمیدواروں کیلئے تفصیلی مارکس سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر 30 دن کے لیے دستیاب ہوگا۔نفسیاتی جانچ اور انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ اُمیدوار مستثنیٰ ہوں گے۔ کامیاب اُمیدواروں کو انٹرویو اور نفسیاتی ٹیسٹ کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے۔ امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میل بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانا لازم قرار دیدیا۔ تمام نتائج پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer