ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن،  ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات درج

 بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن،  ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:: پنجاب بھر میں بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران رواں ماہ گاڑی بغیر لائسنس چلانے والوں کو 1 لاکھ 52 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ سڑک حادثات کی بڑی وجہ ہے، اسی لیے حادثات کی روک تھام کے لیے شہری پہلے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں اور اس کے بعد ہی گاڑی چلائیں۔