ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شناختی کارڈ کہاں اور کب استعمال ہوا، نادرا نے جاننے کیلئے ایپلی کیشن متعارف کروا دی

شناختی کارڈ کہاں اور کب استعمال ہوا، نادرا نے جاننے کیلئے ایپلی کیشن متعارف کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نادرا نے شناختی کارڈ ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ایک نئی ڈیٹا مانیٹرنگ ایپ متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے شہری پہلی بار یہ جان سکیں گے کہ ان کا شناختی ڈیٹا کہاں اور کس مقصد کے لیے استعمال ہوا۔

نادرا کے مطابق اس ایپ میں ڈیٹا ویری فکیشن کی مکمل تفصیلات دستیاب ہوں گی، جن میں یہ واضح ہوگا کہ کس ادارے نے، کب اور کس نوعیت کی تصدیق کی۔ اس اقدام سے شہریوں کو اپنے ذاتی ڈیٹا پر براہِ راست نگرانی کا اختیار حاصل ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی ایپ کے ذریعے شناختی ڈیٹا کے غلط استعمال پر مؤثر کنٹرول ممکن ہو سکے گا، جبکہ ڈیٹا لیک، غیر قانونی تصدیق، سائبر کرائم اور جعلی تصدیقی کیسز کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔