پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم  شدید سرد   رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب  ، خیبر پختونخوا کے میدانی علا  قوں اور بالائی سندھ   میں   شدیددھند اور سموگ چھائے رہے گی، شدید دھند کے باعث ان  مذکورہ علاقوں  میں  موسم شدید سرد رہے گا۔

جمعرات  کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں شدید   دھند  چھائے رہے گی۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد  رہے گا، جبکہ رات میں چترال ، دیر ، سوات ، کو ہاٹ اور   ما لا کنڈ  میں  ہلکی بارش/برفباری کا امکان۔ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک  جبکہ مری، گلیات  اور گر دو نواح میں موسم  شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود رہے گا۔  بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور، لاہور ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک،  جہلم ، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ، ملتان ، خان پور، رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند اور سموگ  چھائے رہے گی، جس کے  باعث  صوبے کے بیشتر  اضلاع میں  دن کے  درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد  جبکہ شمالی  اضلاع   میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان، جس کے  باعث  صوبے کے بیشتر  اضلاع میں  دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔اس کے علاوہ کشمیر   اور     گلگت بلتستان  میں  موسم شدید   سرد  اورمطلع ابر آلود رہے گا،  جبکہ رات میں گلگت بلتستان میں  بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد،  پنجاب ، خیبر پختونخوا  اور بالائی سندھ  کے میدانی علاقےشدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے، دھند سے متاثرہ علاقوں میں دن کے درجہ حرارت مسلسل  کم رہنے کے باعث شدید سردی ۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو انتہائی  محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔