اسلام آباد پولیس نے الیکشن سے متعلق سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد پولیس نے الیکشن سے متعلق سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے الیکشن سے متعلق سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی زیرصدارت الیکشن سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کے دوران شہر کی سکیورٹی سے متعلق غور کیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق الیکشن سے متعلق سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے لیکن تاحال فنڈز جاری نہ ہونے سے عملی اقدامات تاخیر کا شکار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر تاحکم ثانی پابندی لگا دی گئی ہے، پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والےاداروں کے 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے، اضافی ڈیوٹیوں کیلئے رضاکار اور ریٹائرڈ افسران کی خدمات لی جائیں گی، اس کے علاوہ 500 خواتین رضاکاروں کی خدمات کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں ہوگی، اسلحےکی نمائش، احتجاج یا امن عامہ میں خلل پرکوئی رعایت نہیں ہوگی، تمام حساس پولنگ اسٹیشنز  پر کیمرے نصب کیے جائیں گے اور سیف سٹی اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer