ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

Rain in Lahore,City42
کیپشن: Rain,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش  اور ٹھنڈی ہواؤں سےسردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا ،اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے ،  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، چترال ،دیر، سوات، سیدو شریف، مالاکنڈ ،چارسدہ اور پشاور میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

 پنجاب، گوجرانوالہ،گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے،اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، جوہر آباد اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔

مری ،گلیات اور گردو نواح میں بارش اور برفباری کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان  ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔