ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ انتظامیہ کی نااہلی،اساتذہ خوار ہوگئے

لاہور بورڈ انتظامیہ کی نااہلی،اساتذہ خوار ہوگئے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور بورڈ انتظامیہ کی نااہلی، اساتذہ کو میٹرک اور انٹر امتحانات کے پریکٹیکل کا معاوضہ نہ مل سکا۔ سینکڑوں اساتذہ معاوضوں کے حصول کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

لاہور بورڈ انتظامیہ کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی ہے۔ سات ماہ گزرنے کے باوجود میٹرک اور انٹر امتحان کے پریکٹیکل کا معاوضہ تاحال جاری نہیں کیاجاسکا ہے۔ سینکڑوں اساتذہ معاوضوں کے حصول کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کےمطابق بورڈ انتظامیہ نے معاوضوں کی ادائیگی کیلئےبلز فنانس ڈیپارٹمنٹ کو نہیں بھجوائے۔ اساتذہ کا کہنا ہےبورڈ کے انٹرنل الیکشن کا خمیازہ اساتذہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے ، انتظامیہ کی سستی کے باعث معاوضہ جاری کرنے کا عمل شروع ہی نہیں کیا جا سکا۔

2 ماہ بعد دوبارہ سالانہ امتحان شروع ہو رہے ہیں۔ابھی تک پچھلے گزرے ہوئے امتحان کا معاوضہ نہ ملناناانصافی ہے، لاہور بورڈ فوری طور پر اساتذہ کے پریکٹیکل کا معاوضہ جاری کرے۔جبکہ بورڈ حکام کا کہنا ہےمعاوضوں کی ادائیگی کی جارہی ہے،ایک سے دو روز میں تمام اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی کردی جائی گی۔