سکولوں میں سالانہ امتحانات مارچ کی بجائے کب ہوں گے؟

School Exams 2022
کیپشن: School Exams
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: رواں سال سکولوں میں سالانہ امتحانات مارچ کی بجائے مئی میں ہوں گے،  نئے تعلیمی سیشن کا آغاز اگست میں ہو گا۔

کورونا کی وبا نے تعلیمی نظام کا شیڈول بری طرح متاثر کیا ہے۔ سکولوں میں سالانہ امتحانات روایتی طور پر مارچ میں لیے جاتے ہیں لیکن رواں سال امتحانات مئی میں ہوں گے۔  تمام سکولوں میں امتحانات کا آغاز 9 مئی سے ہو گا۔

یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ کے تحت امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔ امتحانات کا سلسلہ 25 مئی تک جاری رہے گا جبکہ 31 مئی کو سکول نتائج کا اعلان کرنے کے پابند ہوں گے۔ رواں سال نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer