اسرائیلی کمپنی کا چہروں کو فوراً شناخت کرنے والا باڈی کیمرہ

Body Scan Camera making by Israel
کیپشن: Body Scan Camera
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اس کیمرے کی بدولت پولیس کو ہجوم کی سکیننگ کرتے ہوئے موقعے پر مشکوک افراد کو شناخت کرنے کی صلاحیت حاصل ہو جائے گی، خواہ ان کے چہرے چھپے ہی کیوں نہ ہو۔

اسرائیلی کمپنی یوزموت لمیٹڈ ایسا کیمرہ بنا رہی ہے جو جسم پر لگایا جا سکے گا اور جس سے پولیس کو ہجوم کی سکیننگ کرتے ہوئے موقعے پر مشکوک افراد کو شناخت کرنے کی صلاحیت حاصل ہو جائے گی خواہ ان کے چہرے چھپے ہی کیوں نہ ہوں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس چہرہ شناخت کرنے کی صلاحیت کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
چہرے کو  شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی اس کے استعمال  کرنے والوں کو ڈیٹا بیس تیار کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے خواہ وہ کسی عمارت میں کام کرنے والے ملازمین ہوں، ٹکٹ لیے سٹیڈیم میں داخل ہونے والے تماشائی یا پولیس کو مطلوب مشکوک افراد ہوں۔

مارکیٹ ریسرچ فرم مورڈور انٹیلی جنس کے مطابق چہرے  کی شناخت کی صنعت کی مالیت 2020 میں تقریباً 3.7 ارب ڈالرز تھی۔ کمپنی کے اندازے کے مطابق 2026 تک اس صنعت کا حجم 11.6 ارب ڈالرز ہو جائے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فیس بک، مائیکروسافٹ، ایمزون اور آئی بی ایم سبھی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چہرے کی شناخت کے پروگرام فروخت کرنے پر عارضی یا مستقل پابندی کا اعلان کر رکھا ہے۔