ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیر ترین اہلیہ سمیت کورونا کا شکار ہوگئے

جہانگیر ترین اہلیہ سمیت کورونا کا شکار ہوگئے
کیپشن: Jahangir Tarin
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار ہو گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
اس حوالے   اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا  تھا کہ ہم دونوں میاں بیوی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، دوستوں اور عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
خیال رہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی ) نے کورونا کی علامات کا شکار افراد کے لیے گھروں میں قرنطینہ کی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور صحت کے شعبے پر دباؤ کم کرنے کے لیے یہ گائیڈ لائنز مؤثر ثابت ہوں گی لہٰذا ایسے افراد جن کا درجہ حرارت 37 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ یا زائد ہو ، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہو اور وہ گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہوں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر