پی آئی اے سے ٹورنٹو جانیوالا فضائی میزبان ہوٹل سے غائب

PIA Flight to Toronto
کیپشن: PIA Flight
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی آئی اے کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات فضائی میزبان ہوٹل سے غائب ہو گیا، فلائٹ سٹیورڈ وقار دیگرعملے کے ساتھ ہوٹل میں رہائش پذیر تھا۔

ذرائع کے مطابق فلائٹ سٹیورڈ وقار احمد جدون اسلام آباد سے پرواز پی کے 781 سے ٹورنٹو پہنچا تھا، فضائی میزبان کے غائب ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر نہ پہنچنے سے ہوا، پرسوں رات تک فلائٹ سٹیورڈ عملے کے دیگرافراد کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھا، فضائی میزبان کی عدم موجودگی کے بارے میں ایئرلائن ہیڈ آفس کو آگاہ کر دیا گیا۔ ٹورنٹو میں وقار جدون کی گمشدگی بارے میں حکام کو بھی اطلاع دے دی گئی۔