پنجاب یونیورسٹی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات، واٹر کینن تیار

پنجاب یونیورسٹی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات، واٹر کینن تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارسلان حیدر) جامعہ پنجاب میں دو طلبا تنظیموں کے مابین ہونے والے تصادم کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات، سرچ آپریشن کے دوران لوہے کے راڈ اور ڈنڈے برآمد کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی بوائز ہاسٹل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ، واٹر باؤزر اور واٹرکینن کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، گزشتہ رات ایس پی اقبال ٹاؤن عمر فاروق کی قیادت میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن بوائز ہاسٹل سے لوہے کے راڈ، ڈنڈے، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے۔

 ایس پی اقبال ٹائون کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی ایک تعلیمی مرکز ہے لیکن یہاں جھگڑوں کی وجہ سے طلبا و طالبات کا تعلیمی حرج ہوتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور جلد حالات مکمل بہتر ہوجائیں گے۔