ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں غیر محفوظ سکول عمارتیں خالی کرنے کی ہدایت, مراسلہ جاری

پنجاب میں غیر محفوظ سکول عمارتیں خالی کرنے کی ہدایت, مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے تمام خطرناک عمارتوں والے سکولز کو خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے،محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کوئی طالب علم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکے گا نہ پڑھ سکے گا۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام خطرناک اور جزوی خطرناک سکولز کی عمارتوں کو سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خطرناک، جزوی خطرناک سرکاری اسکولز کی بلڈنگز پر سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں۔

 مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعے کی ذمے داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر آئے گی۔